15 جنوری 2018 - 15:01
بغداد میں دو خود کش بم دھماکوں میں 116 افراد شہید و زخمی + تصاویر

عراق کے دارالحکومت بغداد کے الطیران اسکوائر میں دو خود کش بم دھماکوں میں 26 افراد شہید اور 90 زخمی ہوگئے ہیں دو خود کش حملہ آوروں نے بغدادکے الطیران اسکوائر پر کھڑے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے الطیران اسکوائر میں دو بم دھماکوں میں 26 افراد شہید اور 90 زخمی ہوگئے ہیں دو خود کش حملہ آوروں نے بغداد کے الطیران اسکوائر پر کھڑے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔

عراق کی وزارت صحت کے مطابق دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں 26 افراد شہید اور 90 زخمی ہوگئے ہیں ۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں مزدور افراد شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169